چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کا دوسرا روز ، سینئرامیچرز کے مقابلوں کا اختتام

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:22

چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کا دوسرا روز ، سینئرامیچرز کے مقابلوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کا دوسرے دن سینئرامیچرز کے مقابلوں کا اختتام ہوا۔گالف کپ کے دوسرے دن سینئرامیچرزکے فائنل راونڈ سمیت امیچر اور جونئیر کے دوسرے رائونڈ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ کھیل کے دوسرے دن کا آغاز سینئر امیچر کے فائنل راونڈ ، جونئیر کے 18 ہولز کے میچ اور امیچر کٹیگری کے دوسرے راونڈ سے ہوا۔

(جاری ہے)

سینئر امیچر کٹیگری میں پاکستان نیوی مارگلہ گرینز گالف کلب کے ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سلیم اختر نیٹ سکور 144کے ساتھ نیٹ ونر جبکہ راولپنڈی گالف کلب کے لیفٹینیٹ کرنل وقار احمد گراس اسکور 159کے ساتھ گراس ونر رہے۔ امیچر کٹیگری کے دوسرے راونڈمیں بحریہ ٹاو ن گالف کلب کے غضفنرمحمودگراس سکور 146 کے ساتھ گراس کیٹگری میں پہلے نمبر پر ہیں۔ نیٹ کیٹگری میں راولپنڈی گالف کلب کی عمران جنجوعہ نیٹ سکور134کے ساتھ برتری حاصل کیئے ہوئے ہیں۔ جونیئر کٹیگری میںلاہور گالف کلب کیل لاریب رحمان نے نیٹ سکور67کے ساتھ نیٹ کیٹگری کے ونر رہے ۔ گراس کیٹگری میں پی اے ایف گا لف کلب کی نوید خان گراس سکور80کے ساتھ ونر رہے۔امیچر کیٹگری میں نمایاں گراس اور نیٹ سکور کرنے والے گالفرنر درج ذیل ہے۔

متعلقہ عنوان :