2018 کا انتخاب اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا، مولانا فضل الرحمن

ا مریکہ اور استعماری قوتیں افغانستان اور پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں،دھشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا پاکستان میں عالمی استعمار عدم استحکام کی سیاست اور سازش کا کھل کھیل رہا ہے،سیاست کو گندا ،اداروں کو ایک دوسرے کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے روشن خیالی کے ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،صوبہ کے پانچ سال حکومت کرنے والوں نے نئے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے، پبی ڈاگ اسماعیل خیل میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:22

2018 کا انتخاب اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا، مولانا فضل الرحمن
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ا مریکہ اور استعماری قوتیں افغانستان اور پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔دھشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔پاکستان میں عالمی استعمار عدم استحکام کی سیاست اور سازش کا کھل کھیل رہا ہے۔سیاست کو گندا کیا جارہا ہے۔

اداروں کو ایک دوسرے کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔نام نہاد پختونوں کے ہمدرد میدان میں لائیں گئے ہیں۔قبائل میں آگ برس رہی تھی آئی ڈی پیز رل رہے تھے نام نہاد خاموش تھے اور اچانک درد اٹھ رہا ہے۔. لبرل اور روشن خیال طبقہ مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے 2018 کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے روشن خیالی کے ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ کے پانچ سال حکومت کرنے والوں نے نئے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے۔مسائل حل ہونے کے بجائیں گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔تعلیم کو ہم جنس پرستوں کو ٹھکے پر دے دیا گیا ۔متحدہ مجلس عملآئندہ الیکشن میں بھرپور کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب پبی ڈاگ اسماعیل خیل میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شمولیتی جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی این اے 5 انجینئر طارق خٹک اور سابق ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ کے چیرمین حاجی اسحاق خٹک اور دیگر اہم شخصیات کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔. اس موقع پر اکرم خان درانی عبدالجلیل جان قاری عمر علی ذوالفقار علی باچہ پرویز خٹک ودیگر قائدین نے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمن نے عالمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری وجہ سے انسانیت تباہ ہوگئی ہے اقوامِنمتحدہ کے ہوتے ہوئے دنیامیں آگ لگی ہوئی ہیافغانستان جل رہاہے عراق جل اٹھاہے لیبیاتقسیم ہوچکی ہیشام میں آگ برس رہی ہے چھوٹیبچیاپنی ماؤں کے سامنے ذبح کیا جارہاہے یمن کی کیاصورتحال ہے سعودی عرب پرجنگ منڈلارہی ہے تمام عالمِناسلام میں آگ لگی ہوئی ہے اورتمہیں ہم جنس پرستی کی فکرپڑی ہے لعنت ہوتمہاری اس سوچ پر. انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بین الاقوامی سطح پر مظلوم قوتوں کی آواز بنے گی اور عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر یگی انہوں نے کہا کہ فحاشی اور عریانی کے مغربی ایجنڈے کا زوال اچکا ہے 2018 کا انتخاب اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا.