حکومت سندھ صائمہ جروار کے قتل کیس میں تحقیقات کو تیز کرے ،واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

حکومت سندھ صائمہ جروار کے قتل کیس میں تحقیقات کو تیز کرے ،واقعے میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لاڑکانہ میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کی گئی 9 سالہ معصوم بچی صائمہ جروار کے کیس میں تحقیقات کو مزید تیز کرے اور یہ یقینی بنائے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ بذات خود کیس کی نگرانی کرے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں تاکہ مظلوم خاندان کو انصاف ملے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا کہ اس طرح کے مکروہ واقعات کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیئے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ ہماری بیٹیاں اس طرح کے واقعات کا شکار نہ ہوں۔ واضح رہے کہ پولیس نے مذکورہ کیس میں چند مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور ملزمان کے حتمی تعین کے لیئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔