سراج الحق نے میرے بیان کی وضاحت کر دی ، نواز شریف ہمیشہ بیساکھی کے سہارے اقتدار میں آئے ‘ پرویز خٹک

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

سراج الحق نے میرے بیان کی وضاحت کر دی ، نواز شریف ہمیشہ بیساکھی کے سہارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میرے بیان کی وضاحت کر دی ہے ، نواز شریف خود ساری زندگی اوپر سے آنے والے آڈر لیتے رہے ہیں ،نیب کے کیس میں جو نظر آرہا ہے اس سے واضح ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف ساری زندگی بیساکھی کے سہارے اقتدار میں آئے ہیں، بیساکھی چھن جانے پر ہی نواز شریف واویلا کر رہے ہیں اور اگر انہیں واپس مل جائے تو دوبارہ خوش ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میرے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور اس پر مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔