ورلڈ بینک کادورکنی وفد لاہور پہنچ گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

ورلڈ بینک کادورکنی وفد لاہور پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ورلڈ بینک کادورکنی وفد پنجاب حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق اصلاحات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے لاہور پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں پرائیویٹ سیکٹر سپیشلسٹ ہاروے کڈورااورواشنگٹن سے آپریشنل انیلسٹ ایلبرٹ نگوز شامل ہیں۔ وفد کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے اصلاحات کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا ۔ وفد اپنے دورے کے دوران چیئرمین او رسیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سے بھی ملاقات کرے گا ۔