وزیراعلی سندھ کی 2012 میں بھرتی ہونیوالے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کوتنخواہوں کے اجراء پرنظر ثانی کی یقین دہانی،محکمہ تعلیم کا ہنگامی اجلاس پیرکوطلب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

وزیراعلی سندھ کی 2012 میں بھرتی ہونیوالے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کوتنخواہوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سال2012 میں بھرتی ہونے والے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کوتنخواہوں کے اجراء پرنظر ثانی کی یقین دہانی کراتے ہوئے پیرکومحکمہ تعلیم کا ہنگامی اجلاس وزیراعلی ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کو بتایا کہ اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور قواعد و ضوابط کے تحت اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ یقین دہانی وزیراعلی ہائوس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سعید غنی اور وزیر کچی آبادی مرتضی بلوچ سے ملاقات کے دوران کرائی، جس میں 2012 میں قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی ہونے والے اساتذہ کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سعید غنی نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ 2012 کے اساتذہ کا مسئلہ اہم ہے اور مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزرا کو متعلقہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اورمحکمہ تعلیم کا ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :