کراچی،لیاقت آباد میں تاریخی جلسہ عام کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے پارٹی ترانے کی سی ڈی لائونچ کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تاریخی جلسہ عام کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے پارٹی ترانے کی سی ڈی لائونچ کردی ہے نئے پارٹی ترانے کی سی ڈی بلاول ہاوس میڈیا سیل میں پیپلزپارٹی کے سینئررہنماں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پرجاری کی گئی ،نئے پارٹی ترانے کے بول ہیں اسلام ایمان جمہوریت سیاست ہے،روٹی کپڑا اور مکان دہشت سے محفوظ عوام،بے نظیر تیری جرت اور تیری طاقت اب بلاول ہے۔

(جاری ہے)

امن کا اعلان ہمت کا نشان شہیدوں کی پہچان پیپلزپارٹی۔ پارٹی ترانہ مظہر حسین کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ترانے کی شاعرہ پروین حیدر ہیں۔