جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی‘ 23 ملزمان گرفتار

ہفتہ اپریل 23:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے بلال سے 400گرام چرس ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اعجاز، تنزیلہ ،قوی کریتھن ، امروز، شہبازسے 12070گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے بلال سے 250گرام چرس ، ایاز سے 300گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے قیصر سے 3422گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ناطق سے 2000گرام چرس ، قاسم سے 1900گرام چرس ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ارشد سے 150گرام چرس ، تھانہ سول لائنز پولیس نے ارشد سے 5لیٹر کھلی شراب،عرفان سے 5لیٹر کھلی شراب،ہمایوں سے 5لیٹر کھلی شراب،ریمن مسیح سے 5لیٹر کھلی شراب،،تھانہ صادق آباد پولیس نے شہباز سی12لیٹر کھلی شراب،طارق ، زینب اور شیرو مسیح سے 30لیٹر کھلی شراب،،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سفیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 4روند، تھانہ وارث خان پولیس نے ناصر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ،عبدالغفور سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :