آتش بازوں کیخلاف کارروائی‘ 03 ملزمان گرفتار

ہفتہ اپریل 23:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پولیس نے آتش بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے کامران سے 22اناربڑے، 16انار چھوٹے، 6عدد خول ، 5چلیدہ ہوائیاں ، تھانہ جاتلی پولیس نے پرویز سے 50ہوائیاں ،25انار، 50گولے ، نوید سے 30پٹاخے ،108ڈبے پھلجھڑیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے دریں اثناء کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے جہانگیر اور خواج محمد جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے بلال، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طاہر ، سالار خان، واصف کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے انکے قبضہ سے آلات ریفلنگ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :