جرمنی اور فرانس رواں سال یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے‘ برونو لے مائر

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:26

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس رواں سال جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خزانہ نے یہ بات بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہی۔ برونولے مائر کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس مشترکہ طور پر چاہتے ہیں کہ یورو زون کا مزید طاقتور اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہونا ازحد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :