عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول ہے‘ محمد جواد ظریف

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:26

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اٴْس کے یورپی اتحادیوں نے 12 مئی تک ایرانی جوہری معاہدے میں پائی جانے والی خامیوں کو دور نہ کیا تو ایران پر عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کی جانے والی نیوکلیئر ڈیل میں موجود خامیوں کو درست کیا جانا لازمی ہے۔