چیف جسٹس نے ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا ،سیشن جج لاہور کو جوڈیشل انکوائری کا حکم

مال روڈ پر ہر قسم کے احتجاج پر پابندی ،جوڈیشل مجسٹریٹس کوآج عدالت لگا کر گرفتار ملازمین کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کا حکم

ہفتہ اپریل 23:36

چیف جسٹس نے ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا ،سیشن جج لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج لاہور کو جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ آئندہ سے مال روڈ پر ہر قسم کے احتجاج کو بند کررہا ہوں ۔۔چیف جسٹس نے جوڈیشل مجسٹریٹس کو آج اتوار کے روز عدالت لگا کر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈینگی ملازمین کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کا حکم بھی دیا ۔