زندہ دلان لاہور نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا آئندہ بھی مسترد کرینگے‘ آصف کرمانی

آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سر چڑھ پر بولے گا، بیلٹ باکس کی ہر پر چی ووٹ کو عزت دو پکارے گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سر چڑھ پر بولے گا، بیلٹ باکس کی ہر پر چی ووٹ کو عزت دو پکارے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا رومانوی کردار ہے جس سے عوام محبت کرتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخاب جیت پر عوام کی خوشحالی کا عمل جاری رکھے گی ۔زندہ دلان لاہور نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا آئندہ بھی مسترد کریں گے ۔