عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس ارباب ہائوس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس ارباب ہائوس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ،صوبے میں امن وامان اور تنظیمی امور سے متعلق غورو خوص ہوا ،اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ 12مئی کو طلب کیا گیا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ بے یقینی کی سی صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد کرنے میں مضمر ہیں ،آئین میں تمام اداروں کی اپنی اپنی حدود میں واضح ہے ،آئین سے مہرا چاہیے ماضی میں یا اب کوئی ایڈونچر کا سہارا کرلیا گیا تو یہ اس ملک اور 20کروڑ عوام کے رائے کی توہین تصور کی جائیگی ،اجلاس میں وفاق اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی چار سال گیارہ مہینے حصہ اور تمام تر مراعات سے مستفید ہونے کے بعد مذکورہ حکومتوں سے استعفیٰ پر سوچنے کے اعلان کو مضحکہ قرار دیتے ہوئے اسے سیاست ،پارلیمانی تاریخ کی بدنما داغ قراردیا جبکہ یہاں صوبے میں بیک وقت اپوزیشن اور حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی دوغلی طرز سیاست کو متعارف کرایاگیا ،اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیاگیا کہ صوبے میں قوم کے نام پر شریک اقتدار جماعت کو ساڑھے چار سالوں میں نہ ووٹ کی تقدس کا خیال اور نہ ہی ووٹر کا اور صوبے کے احساس محرومی بالخصوص پشتون بیلٹ میں اجتماعی قومی ومعاشی پراجیکٹ کی عدم فراہمی ،سی پیک مغربی روٹ پر مجرمانہ قابل گرفت خاموشی ،پشتون بیلٹ میں ترقی وخوشحالی کے منصوبوں پر یکسر ناکامی کے بعد اب دوسروں کے سٹیج پر بلند وبانگ دعوے دراصل اپنی کرپشن اور قبضہ گری بارے ’’نیب‘‘ میں بنی فائلیں بند کرنے کیلئے ہے ،گذشتہ چار وں بجٹ کے پیسے پس ہونے کو نااہلی بددیانتی سے تغیر کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی صوبے کے عوام صحت ،تعلیم ،پینے کے پانی جیسے سہولیات سے محروم ہے ،اجلاس میں صوبے میں امن وامان ،بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عمل نہ کرنے کی وجہ قراردیا ،اس صورتحال سے تب ہی نمٹا جاسکتا ہے جب ‘‘اچھے اور برے ‘‘ کی تمیز ختم ،دہشتگردوں انتہا پسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں نہیں لایا جاتا ،اجلاس میں تنظیمی امور اور انتخابات بارے مختلف تجاویز پر غور وخوص ہوا اور اس سلسلے میں صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ 12مئی کو طلب کیا گیا ،مجلس عاملہ کے تمام اراکین کو ضلعی صدور ،سیکرٹریز کے توسط سے اجلاس ایجنڈا بہم پہنچایا گیا ۔