چیف جسٹس نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا دی

مال روڈ پر آئندہ سے احتتاج بند کررہا ہوں،چیف جسٹس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 21:54

چیف جسٹس نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :چیف جسٹس نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا دی۔چیف جسٹس چاقب نثار کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر آئندہ سے احتتاج بند کررہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا دی۔چیف جسٹس پاکستان نے مال روڈ پر ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو کل اتوار کو عدالت لگا گرفتار ڈینگی ملازمین کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سیشن جج لاہور کو جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔اس دوران ملازمین نے چیف جسٹس کو شکایت کی کہ مال روڈ پر پر امن احتتاج کے دوران پولیس تشدد کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان سمیت دیگر افسران بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے کس قانون کے تحت نہتے لوگوں پر تشدد اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔بتایا جائے کتنے لوگ ابھی بھی گرفتار ہیں۔اس دوران لاہور رجسٹری میں موجود چیف جسٹس نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر آئندہ سے احتتاج بند کررہا ہوں۔