موٹر وے پولیس نے نیند اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیوروں کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) موٹر وے پولیس نے نیند اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیوروں کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی ہے ڈرائیوروں کو نیند سے بچانے کیلئے چائے اور چیونگم بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور صبح کے وقت گاڑیوں کو روک کر ان کے ڈرائیوروں سے انٹرو یو بھی کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس سیکٹر تھری کے ترجمان نعیم صدیقی کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر موٹروے پولیس سیکٹر تھری کی طرف سے بیٹ لیاری ایکسپریس وے اور بیٹ 35 کراچی،بیٹ 34 نوری آباد، بیٹ 33 جامشورو اور بیٹ 32 مٹیاری میں نیند اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز سے رات اور صبح کے وقت انکا انٹرویو کیا جارہاہے اور انہیں نیند و تھکا وٹ اور غنودگی کی حالت میں گاڑی چلانے کی وجہ سے ہونے والے نقصان اور اس سے بچائو کیلئے آگاہی بھی دی جا رہی ہے جبکہ ڈارئیروں کو نیند سے بچائوکیلئے چائے اور چیونگم بھی دی فراہم کی جارہی ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی موٹروے پولیس سیکٹر تھری کرم اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ غنودگی اور تھکاوٹ کی وجہ سے بھی جان لیوا حادثات ہوتے ہیں اور غنودگی اور تھکا وٹ کی حالت میں ڈرائیورز کو گاڑی نہیں چلانا چاہئے اورمسلسل دو گھنٹے گاڑی چلانے کے بعد ڈرائیوروںکیلئے ضروی ہے کہ وہ گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر روک کر کچھ دیر آرام کریں یا کسی اپنے ساتھی ڈرائیور کو گاڑی ڈرائیونگ کیلئے دے دیں کیونکہ نیند اور غنودگی کی حالت میں گاڑی چلانا کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔