پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ اپریل 22:09

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ریوینیو میں اضافے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی میں 200 سے 900 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ فی لیٹر لیوی 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی لیے پچھلے کچھ عرصے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ اگلے ماہ سے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔