کوئٹہ، سول سوسائٹی کا حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کوئٹہ میں سول سوسائٹی نے حالیہ دنوں میں ہونیوالے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا سول سوسائٹی نے کوئٹہ میں ہونیوالے ہزارہ برادری اور مسیحی برادری افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر نے کاا علان کر دیا بھو ک ہڑتالی کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج پر رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت کوئٹہ کے شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو اس سے بھی زیادہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔