خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی،مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شب 8بجے کے قریب پشاور، مردان، سوات، مالاکنڈ، چترال، شب قدر، ایبٹ آباد ، بٹ گرام، صوابی، ہری پور اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکنے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی گہرائی 200کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔۔