ضلع بھر میںگندم خریداری مراکز پر باردانہ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میںگندم خریداری مراکز پر باردانہ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے، باردانہ کیلئے درخواست دینے والے کسانوں کی فہرستیں مراکز پر آوایزاں کر دی گئی ہیں اور تمام درخواست گذاروں کو میرٹ پر باردانہ کا اجراء کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گندم خریداری مراکز منگوال اور ڈنگہ کے اچانک دورہ کے موقع پر کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/فوکل پرسن سید موسیٰ رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے گندم خریداری مراکز باردانہ کے اجراء کے لئے درخواستوں کے ریکارڈ، سٹور رومز ، کسانوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کیطرف سے مقرر کردہ تاریخ کے دوران مجموعی طو رپر 3733کسانوں نے باردانہ کے لئے درخواست دی تھی تاہم مختلف وجوہات کے بنا پر 185درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیںجبکہ دیگر کو حکومتی پالیسی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر باردانہ جاری ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز کے انچارج افسران و عملہ مستعد رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں، مراکز پر آنیوالے کسانوں کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کسی بھی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے ۔