30اپریل سے 5مئی تک ماں اور بچے میں غذائی قلت کا ہفتہ منایا جائے گا‘ ڈاکٹر عابدمحمود غوری

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کیطرف سے ضلع بھر میں ماں اور بچے میں غذائی قلت کو پورا کرنے کا ہفتہ 30اپریل سی5مئی تک منایا جائے گا، اس دوران ضلع بھر کے لاکھوں بچوں کو سیکرننگ کے عمل سے گذار کر ان میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئی/RUTF MMS ساشے تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ بچوں میں غذائی قلت کو پو را کرنے کیلئے ہفتہ کے دوران ضلع بھر کیلئے موبائل ٹیمیں اور فیلڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ہفتہ صحت کے دوران بچوں کو اسہال سے بچائو کیلئے ادویات سیرپ زنک سلفیٹ، اور او آر ایس مفت تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ہفتہ صحت کے موقع پر ضلع بھر سے 2سال تک عمر کے بچوں اور 19سال تک عمر کے نوجوانوں کو پیٹ کے کیٹروں سے بچائو کی گولیا ں بھی کھلائی جائیں گی جبکہ حاملہ خواتین کی رجسٹریشن کرکے حفاظتی ٹیکہ جات اور خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فولاد کی گولیا ں ، غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ساشے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ہفتہ صحت کے دوران شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔