ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

ہفتہ اپریل 23:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122 ڈاکٹرعبدالستار،ایکسین انہار شوکت ورک، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار احمد، ڈی او سول ڈیفنس علی رضا، ڈاکٹر عادل رحمن، ڈاکٹر سخاوت رندھاوا سمیت پولیس،، ریونیو، این جی اوز ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ ایک ہفتہ میں ڈیزاسٹر پلان مرتب کرکے ڈی سی آفس کو فراہم کریں جس میں مشینری کی ورکنگ حالت کے سرٹیفکیٹس سمیت سٹاف کی ڈیوٹیز کے بارے میں تمام تفصیلات درج ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع تیاریاں کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں موک ایکسرسائز کرکے امدادی کاروائیوں کو باریک بینی سے چیک کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں اور فراہم کردہ معلومات بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :