کاشتکاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوگر ملز کو مزید کچھ اور دن چلایا جائے‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوگر ملز کو مزید کچھ اور دن چلایا جائے تاکہ ضلع میں موجود تیار کماد کی کریشنگ ممکن بنائی جا سکے تاہم کاشتکار بھی اس امر کا خیال رکھیں کہ وہ اپنی پاس بک پر جاری پرمٹ بیرون ضلع کے زمینداروں کو فراہم نہ کریں تاکہ ہمارے ضلع کے زمیندار مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شوگر ملز کی جانب سے محمد صفدر کانجو جی ایم ایڈمن جے ڈی ڈبلیو (ون)، ڈاکٹر گلزار احمد جی ایم کین جے ڈی ڈبلیو(ٹو)، رانا محمد خالدجمیل جی ایم کین اتحاد شوگر ملز، محمد افضل ناصر ڈپٹی جی ایم منیجراکائونٹس اتحاد شوگر ملز، محمد خالد اقبال گوندل جی ایم کین حمزہ شوگر ملز، محمد کاشف نواز منیجر ایچ آر اینڈ فنانس حمزہ شوگر ملز، حافظ محمد عقیل انجم آر وائی کے شوگر ملز ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندے عامر غنی ، ناصر جمیل چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد نے جے ڈی ڈبلیو ون کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ایریا میں موجود کماد کی کرشنگ کرنے کے بعد ملز بند کریں گے جبکہ حمزہ شوگر ملز بھی ابھی کچھ دن مزید کرشنگ کا عمل جاری رکھتے ہوئے موجود کماد کی کرشنگ یقینی بنائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے ہدیات کی کہ تمام شوگر ملز حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں کو40کلوکماد180روپے کے حساب سے 100فیصد ادائیگیوں کو یقینی بنائیں اور کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں میں تیزی لائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکار وں کو رقوم کی ادائیگی کے حوالہ سے حمزہ شوگر ملزنی81فیصد، جے ڈی ڈبلیو ون70، جے ڈی ڈبلیو ٹو73،اتحاد80 اور آر وائے کے نے 67فیصد ادائیگیاں کر دی ہیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آر وائے کے شوگر ملز سمیت دیگر کو کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی فوری کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :