ایم این اے مائزہ حمید کا گورنمنٹ لوانکم گرلز ہائی سکول کا دورہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) رُکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پچھلے پانچ سالوں میں بے پناہ خدمات سرانجام دیں جس کی بدولت اب سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ لوانکم گرلز ہائی سکول میں ڈی او عزیز احمد قریشی، پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ ثروت، فرحان عامر و دیگر کے ہمراہ دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی تکمیل ممکن نہیں، سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے مسلم لیگ (ن) کی بہتر پالیسیوں کی بدولت عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد آیا ہے اور سکولوں میں معیار تعلیم میں جدت آئی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور طالبات کے بنائے فن پارے بھی دیکھے اور سکول پرنسپل سٹاف اور طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔