میڈیکل سٹورز کی بندش سے مریض رل گئے

ہفتہ اپریل 23:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء)میڈیکل سٹورز کی بندش سے مریض رل گئے، شیخ زید ہسپتال کی فارمیسی پر مریضوں اور ان کے لواحقین کا ادویات کے حصول کیلئے شدید رش، شہری و سماجی حلقوں کا حکومت سے فوری طور پر میڈیکل سٹور کھلوانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو یوم سے رحیم یارخان سمیت ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کی کال پر تمام میڈیکل سٹورز مطالبات کے حصول کے لئے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے شہری و دیہی علاقوں کے ہزاروں مریضوں اور ان کے لواحقین کو ادویات کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال کی واحد فارمیسی پر ادویات کے حصول کے لئے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں مذکورہ فارمیسی ضلع بھر کے مریضوں کے لئے ناکافی ہے اور متعدد ادویات فارمیسی پر میسر نہ ہیں شہری و سماجی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر نوٹس لیکر میڈیکل سٹور کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی سے نجات مل سکے۔