ویسٹ زون ون کلب کرکٹ ‘ ٹاؤن شپ وائٹس نے لاہور یونائیٹڈ کلب کو شکست دے دی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:43

ویسٹ زون ون کلب کرکٹ ‘ ٹاؤن شپ وائٹس نے لاہور یونائیٹڈ کلب کو شکست دے ..
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ویسٹ زون ون ڈے ناک آوٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ میں ٹاون شپ وائٹس کلب نے لاہور یونائیٹڈکلب کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے کرکٹ سینٹر گراونڈ ماڈل ٹاون میں منعقدہ میچ میں لاہور یونائیٹڈنے پہلے کھیل کر 38.

(جاری ہے)

1اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے شاہد خان نے 77، اسد شعیب نے 47اور محمد متین نے 22رنز کی نمایاں اننگ کھیلی کلیم احمد نے 5اور جاوید ملک نے 2وکٹیں حاصل کیں ٹاون شپ وائٹس نے ہدف 34.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا کاشف علی نے 80، محمد عمر نے 35، محمد نعیم نے 24اور کلیم احمد نے 23رنز کی قابل ذکر اننگ کھیلی فاتح ٹیم کے کلیم احمد شاندار آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :