ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیلتھ ویک کا افتتاح اور ہیلتھ کارڈ تقسیم

ہفتہ اپریل 23:43

مظفرگڑھ۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے شاندار اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہسپتالوں میں کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے اب مریض کو پرچی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ کارڈ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کارآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہیلتھ کے افتتاح اور ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر مریضوں سے بات چیت کرتے کہی۔اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر اقبال اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مظفر گڑھ کے تما م سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں میں کارڈ تقسیم کئے۔ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا اور عوام کو بہتر غذائیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقدہ واک میں شرکت کی۔