ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کامظفرگڑھ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:43

مظفرگڑھ۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ محمد سلیم نے ماہانہ انسپکشن کے سلسلہ میں مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل، کچن اسیران کا معائنہ کیا۔ اسیران کی خوراک کا معیار چیک کیا اور انتظامات کو سراہا۔ تمام بیرکوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 6 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔دوران انسپکشن جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :