چوبیس گھنٹوں کے دوران15مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

ہفتہ اپریل 23:43

فیصل آباد۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران15مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں15مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں03عدد پسٹل،ایک کلاشنکوف اورایک بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں7.060کلوگرام چرس اور99لیٹر شراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :