سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک بھر میں 10 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 22:13

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک بھر میں 10 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک بھر میں 10 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جلسے انتخابی مہم کے سلسلے میں کیے جائیں گے۔ جلسوں کا انعقاد پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے شہروں میں کیا جائے گا۔