اسلام آباد ، تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں فائرنگ سے سابق لیفٹنینٹ کرنل جاں بحق

نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز منتقل، پولیس نے مقدمہ درج

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:43

اسلام آباد ، تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں فائرنگ سے سابق لیفٹنینٹ کرنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں فائرنگ سے سابق لیفٹنینٹ کرنل جاں بحق ہو گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شب تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں واقع بحریہ ٹاؤن کے فیزIIIمیں سابق لیفٹنینٹ کرنل خرم کیانی اپنے دوست بلال کے ساتھ گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر بلال نے فائر کھول دیا اور خرم کیانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعھ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسلام آباد کے پمز ہسپتل منقل کر دیا گیا ہے۔۔