Live Updates

پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبہ پر چار سو ارب خرچ کیے ہیں جس سے صرف ساڑھے تین لاکھ افراد مستفید ہوں گے،عبدالعلیم خان/ اعجاز احمد ڈیال

یہی پیسہ ہسپتالوں پر لگایا جاتا تو پنجاب میں جدید قسم کے ڈیڑھ سو ہسپتال ، سکولز ، کالجز یا یونیورسٹیاں تعمیر کی جا سکتیں تھیں،جلسہ سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، امیدوار ایم این اے 128 چوہدری اعجاز احمد ڈیال نے ہربنس پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبہ پر چار سو ارب روپے خرچ کیے ہیں جس سے صرف ساڑھے تین لاکھ افراد مستفید ہوں گے اگر یہی پیسہ ہسپتالوں پر لگایا جاتا تو پنجاب میں جدید قسم کے ڈیڑھ سو ہسپتال ، سکولز ، کالجز یا یونیورسٹیاں تعمیر کی جا سکتیں تھیں انہوں نے کھیلوں کے میدانوں کی بجائے ہسپتال آباد کیے ہیں آج نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے قرضوں کی مد میں کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان اور اس کے عوام کی کمر میں چھرا گھونپا ہے بڑے بھائی اور وزیر خارجہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وزیر مشیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز تاحیاتی کیلئے نااہل ہونے والے ہیں عنقریب کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ اڈیالہ جیل جانے والا ہے عبدالعلیم خان نے مذید کہا کہ 29 اپریل کو چیئرمین عمران خان مینار پاکستان آ رہا ہے جو عوام کو جینے کا سلیقہ بتائے گا اور کرپٹ حکمرانوں کے کالے کرتوتوں سے مذید پردہ اٹھائیںگے آپ لوگ بھر پور شرکت فرما کر ثابت کر دیں کہ قوم باشعور ہو چکی ہے اب ملک و قوم کو مذید بیوقوف بنا کر لوٹا نہیں جا سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات