جنوبی وزیرستان،لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی4 دوستوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے

اسحاق ،سلیمان مروت ،اسداللہ منشی حسن یار محسود کے ہمراہ جنوبی وزیرستان سیر کے لئے گئے تھے،پولیٹیکل انتظامیہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:44

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان میں قتل ہونے والے چار افراد کی لاشیںپولیٹیکل انتظامیہ نے ورثاء کے حوالے کردئیے ،چار وں افراد کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقہ مومی کڑم میں نامعلوم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سیر کے لئے جانے والے چار افراد نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے قتل ہونے والے دوستوں کی ڈیڈ باڈیز کانی گرم 55بریگڈ سے روانہ کرکے پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں ہفتہ کی شب رات 9بجے کے قریب ورثاء کے حوالے کردیئے گئے ۔

انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیںتاکہ قاتلوں کا پتہ چل کر ان کو سنگین سزائیں دی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ چاروں دوست اسحاق ،سلیمان مروت ،اسداللہ منشی حسن یار محسود کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کے علاوہ مومی کڑم سیر کے لئے گئے تھے۔اور رڈیرہ اسماعیل خان سے رینٹ پر کار لے گئے تھے۔اور مومی کڑم میں ایک مکان کے قریب ٹینٹ لگاکر اس میں سو رہے تھے کہ رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد ان کی ٹینٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

جس کی وجہ سے چاروں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹینٹ پر آگ لگنے سے چاروں لاشیں جل گئے ہیں اور شناخت کے قابل نہیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یہ معلوم نہ ہوسکا کے مسلح افراد نے آگ لگا دی ہے یافائرنگ کی وجہ سے ٹینٹ پر آگ لگنے سے چاروں دوست جل گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردئے ہیں اور قتل ہونے والے چاروں افراد کے ورثاء سے بھی پوچھ گچ کی ہے ۔چاروں مقتولین کے ورثاء نے پولیٹیکل انتظامیہ کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ بھی دشمنی نہیں ہے۔