Live Updates

ہم پی ٹی آئی کوپارٹی نہیں مانتے،آصف علی زرداری

انتخابات وقت پرہونگے،امید ہے انتخابات صاف اورشفاف ہونگے،آصف علی زرداری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 22:42

ہم پی ٹی آئی کوپارٹی نہیں مانتے،آصف علی زرداری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کوپارٹی نہیں مانتے۔انکا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پرہونگے،امید ہے انتخابات صاف اورشفاف ہونگے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کوپارٹی نہیں مانتے جبکہ پارٹی سے جانے والے کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔عمران خان نے پنجاب سے سینیٹ نشست نکالی مجھےخوشی ہے لیکن عمران خان کےپنجاب میں ووٹ کم تھے،انھوں نے سینیٹ کی نشست کیسے نکالی۔نواز شریف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف پراعتماد نہیں رہا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے جمہوری قوتوں اورپارلیمنٹ کے ساتھ زیادتی کی۔

ہم نے دھرنوں کےدوران جمہوریت کی خاطرنوازشریف کا ساتھ دیا۔نوازشریف تودھرنوں کے دوران جانے کا معاہدہ کرکے بیٹھ گئے تھے۔انکامزید کہنا تھا کہ جاتی امرا والےکبھی انتخاب نہیں جیتے یہ تو الیکشن بناتے ہیں۔نوازشریف جمہوریت چھوڑ کرشہزاد ہ سلیم بن گئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں آزاد لوگ زیادہ کھڑے ہونگے،ان کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔انتخابات وقت پرہونگے،امید ہے انتخابات صاف اورشفاف ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات