راحت فتح علی خان کو بھی جانشین مل گیا وہ بھی اپنے گھر سے

راحت فتح علی خان کی صاحبزادی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 23:30

راحت فتح علی خان کو بھی جانشین مل گیا وہ بھی اپنے گھر سے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :راحت علی خان کو اپنے گھر سے جانشین مل گیا۔ راحت فتح علی خان کی صاحبزادی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے چچا نصرت فتح علی خان کی جانشینی پائی تو دنیا بھر میں نام کمایا اور نصرت کی وراثت کو آ گے بڑھایا۔راحت فتح علی خان اسوقت دنیا گلوکاری کا دمکتا ستارہ ہے جنکی نظیر برصغیر پاک وہند میں ملنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین معلومات کے مطابق راحت علی خان کو اپنے گھر سے جانشین مل گیا۔ راحت فتح علی خان کی صاحبزادی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر راحت فتح علی خان کے ساتھ انکی صاحبزادی نے اپنی گلوکاری کے ساتھ حاضرین کو محظوظ کیا ۔اس موقع پر وہاں موجود حاضرین نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کی صلاحیتوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی اپنے والد کی طرح ایک دن خوب نام کمائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :