اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی کارروائی، میونسپل کارپوریشن تحصیل ڈوکری کے ٹی او فنانس کرپشن کے الزام میں گرفتار

اتوار 29 اپریل 2018 01:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی کارروائی، میونسپل کارپوریشن تحصیل ڈوکری کے ٹی او فنانس کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شاہد حسین شاہانی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی او فنانس ڈوکری ارشاد حسین ہلیو کو 95 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شاہد حسین شاہانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 95 لاکھ روپے کی کرپشن کی مزید جانچ کی جائے گی اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :