لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے مجموعی طور پرمعطل کئے گئے تیس ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بحال کر دیا

اتوار اپریل 01:50

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے مجموعی طور پرمعطل کئے گئے تیس ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بحال کر دیا،انتظامی کمیٹی نے سول ججز کے انٹرویو میں فیل ہونے والے پانچ سول ججز کو اضافی نمبر دے کر پاس کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوا،انتظامی کمیٹی نے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے،انتظامی کمیٹی نے مجموعی طور پرمعطل کئے گئے تیس ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو بحال کر دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی کمیٹی نے سات سول ججز کی انکوائریاں جسٹس عاطر محمود کو بھجوا تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔