لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے چشم دید گواہ عبد القیوم کی طرف سے ہراساں کئے جانے اور گواہی دینے سے روکنے بارے تحریری درخواست کا سخت نوٹس لے لیا،

اتوار 29 اپریل 2018 01:50

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے چشم دید گواہ عبد القیوم کی طرف سے ہراساں کئے جانے اور گواہی دینے سے روکنے بارے تحریری درخواست کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم عمر ورک کو تنبیہ کی کہ گواہان کو ہراساں کرنا بند کر دیں،آئندہ کوئی شکایت آئی تو مقدمہ درج ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گواہ عبد القیوم نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دی تھی کہ عمر ورک کے ایما پر اکرم اور مراتب نامی شخص انکے گھر آئے اور انہیں گواہ نہ بننے پر مجبور کیا،لہذا انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مجھے تحفظ دیاجائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :