مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام تاریخی مساجد کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 اپریل 2018 10:00

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام تاریخی مساجد کی رجسٹریشن کرنے کا ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد کی نگرانی و حفاظت کیلئے سیاحت و قومی آثار قدیمہ بورڈ نے وزارت اسلامی امور کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق مقدس شہروں کی تمام تاریخی مساجد کی رجسٹریشن ہوگی۔ تاریخی مساجد کی حفاظت اور نگرانی کے علاوہ ان مقامات سے وابستہ تاریخی واقعات سے لوگوں کو روشناس کرایا جائیگا۔ دونوں ادارے تاریخی مقامات کے حوالے سے مستند دستاویز تیار کریںگے۔