جینا ہیسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ

اتوار اپریل 10:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ جینا ہیسپل گزشتہ 30 سالوں سے پیشہ ور خفیہ افسر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی رہی ہے۔

بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں 'بلیک سائٹس' کہا جاتا ہے، سی آئی اے 'زیادہ سنگین تفتیش' کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایسے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔