8-19ء کے وفاقی بجٹ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن

اتوار اپریل 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے وفاقی بجٹ کو ’’ سرمایہ کاری پر مشتمل ‘‘ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اپٹما کے چیئرمین سلیم پاریکھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم مختلف مسائل پر قابو پانے کیلئے مزید اقدمات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئلے کی درآمد پر ڈیوٹی کو 5فیصد سے 3فیصد تک کم کرنے ،3فیصد کے ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمہ ، ایل این جی کی درآمد پرعائد سیلز ٹیکس کی شرح کو 17فیصد سے 12فیصد تک کم کرنے سمیت ٹیکسٹائل کیلئے پیکج کا اعلان درست اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے کاروباری اخراجات کو کم کرنے کیلئے مزید سہولیات کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان عالمی مارکیٹوں میں دوسرے ممالک کا بہتر مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :