کامن ویلتھ بزنس ویمنز نیٹ ورک کی جانب سے اینگرو فوڈز پاکستان کو ’’کامن ویلتھ کمپنی آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ

اتوار 29 اپریل 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کامن ویلتھ بزنس ویمنز نیٹ ورک کی جانب سے اینگرو فوڈز پاکستان کو ’’کامن ویلتھ کمپنی آف دی ایئر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جاری بیان کے مطابق کمپنی کو یہ ایوارڈ پاکستان میں خواتین کی ترقی اور انہیں زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کا فیصلہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے مشاورتی گروپ کی سفارش پر دیا گیا ہے۔ اینگرو فوڈز پاکستان ملک میں دیہی معیشت کی ترقی اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع حکمت کے تحت اقدامات کر رہی ہے جن کے اعتراف میں اسے عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :