ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ’’پاکستانی معیشت میں ایمرجنسی رجحانات‘‘کے موضوع پردو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر

اتوار 29 اپریل 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ’’پاکستانی معیشت میں ایمرجنسی رجحانات‘‘کے موضوع پردو روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں40 سکالرز نے اپنے مقالے پڑھے۔کانفرنس میں ملک بھر کی چودہ جامعات کے علاوہ ایبٹ آباد یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے طلباء وطالبات اور سکالرز نے شرکت کی ۔

ختتامی روز ڈاکٹر سید اختر حسین جائنٹ سیکرٹری منٹری آف پلاننگ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کانفرنس کے انعقا د کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے نہ صرف یونیورسٹی بلکہ اس سے الحاق شدہ کالجز اور بیرون اضلاع سے آئے ہوئے طلباء اور سکالر زکو انتہائی فوائد حاصل ہوں گے۔ ڈاکٹر سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ سی پیک جیسا عظیم الشان منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

اس منصوبہ سے نہ صر ف پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ معیشت میں نئی جان آئے گی ، بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد بھی ملے گی ،پاکستان کا امیج بھی بیرون دنیا میں بہترہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کی ضمانت ثابت ہوگا۔