مفاد پرست عناصر میری تحریک انصاف میں شمولیت کی افوائیں پھیلارہے ہیں۔جینا ،مرنا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے، شاجہان یوسف

اتوار اپریل 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت سردار شاجہان یوسف نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے ،ان کا جینا ،مرنا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سرن ویلی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصران کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افوائیں پھیلا رہے ہیں۔شاہجان یوسف نے کہا کہ 5مئی کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مانسہرہ میں تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔