ہالی ووڈ فلم ہیری پوٹر کے دیوانوں کیلئے خوشخبری

ہالی ووڈ فلم ہیری پوتر کے دیوانوں کیلئے لندن میں ہیری پوٹر تھیم کیفے متعارف کروایا گیاہے

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) لندن میں ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کریں اور مزیدار چائے کافی کا لطف اٴْٹھائیں۔یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ریسٹورنٹ اور کیفے اپنے لذیذ کھانو ں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن جناب لندن میں تو جادوئی کیفے متعارف کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں، ہالی ووڈ فلم ہیری پوتر کے دیوانوں کیلئے لندن میں ہیری پوٹر تھیم کیفے متعارف کروایا گیاہے جہاں آنے والے افراد نہ صرف ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کرسکیں گے بلکہ مزیدارچائے ،کافی ، مشروبات اور کھانوں کا لطف بھی اٴْٹھا سکیں گے اور صرف یہی نہیں اس دوران ہیلی پوٹر فلم کے کچھ مناظر بھی پس منظر میں پیش کئے جائیں گے ۔

انتظامیہ کے مطابق اس فلمی ٹریٹ کی قیمت صرف 70ڈالر ہے ۔ واضح رہے منفرد نوعیت کا یہ جادوئی ہیری پوٹر تھیم کیفے لندن کے مختلف مقامات پر متعارف کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :