راحت فتح علی خان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے ریما کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں راحت فتح علی کی بیٹی نے گلوکاری سے شرکاء کو محظوظ کیا

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کی بیٹی نے موسیقی کی تمام تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔نجی ٹی کی خبر کے مطابق دنیا بھر میں اپنی گائیکی کی وجہ سے مشہور راحت فتح علی خان کے نوجوان بیٹے کے بعد اب ان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی، اسی تقریب میں راحت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنی گلوکاری سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ ڈنر میں موجود تمام افراد نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن اپنے والد کی طرح ضرور نام کمائیں گی۔

متعلقہ عنوان :