براڈ پٹ کا ہاروی وائنسٹن کے خلاف بننے والی فلم کو پروڈیوس کرنے کا اعلان

100 سے زائد خواتین و اداکاراؤں نے 65 سالہ پروڈیوسر پر جنسی طور پر ہراساں اورریپ کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں

اتوار اپریل 11:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ہولی وڈ کے معروف اداکار براڈ پٹ خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے والے 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف بننے والی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ براڈ پٹ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک پولیس کی جانے سے کی جانے والی تحقیقات کے معاملے پر بننے والی ایک فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

خیال رہے کہ 65 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف اداکاراؤں و خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا معاملہ سب سے پہلی بار اکتوبر 2017 میں سامنے آیا تھا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے ان کے خلاف متعدد خواتین کی جانب سے کی جانے والی شکایات اور خطوط کو شائع کیا تھا، جن میں ان خواتین نے ہاروی وائنسٹن پر الزامات عائد کیے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دیگر خواتین بھی سامنے آئیں اور قریبا 100 سے زائد خواتین و اداکاراؤں نے 65 سالہ پروڈیوسر پر جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے۔ہاروی وائنسٹن نے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔بعد ازاں امریکا کی نیویارک پولیس اور لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا تھا، جو تاحال جاری ہے۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد آسکر سے بھی ان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، جب کہ اس معاملے کے بعد ہی خواتین نے ’می ٹو‘ اور ’ٹائمز اپ‘ نامی مہم کا آغاز کیا۔اگرچہ 8 ماہ گزر جانے کے باوجود ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری نیویارک پولیس کی تحقیق میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی، تاہم اب اس معاملے پر فلم بنائی جائے گی۔ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے معاملے پر فلم بنائی جائے گی، جس کی پروڈکشن اداکار براڈ پٹ کی کمپنی کرے گی۔خبر کے مطابق ہاروی وائنسٹن کی تحقیقات کے معاملے پر بننے والی فلم کو براڈ پٹ کی کمپنی ’پلان بی انٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :