بھارتی کامیڈین کپل شرما مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل

کامیڈین کے علاج و معالجے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ کامیڈین کپل شرما ڈپریشن کے علاج کیلئے مرکز بحالی دماغی صحت ( ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) میں داخل ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ سیرو سیاحت کیلئے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے اسپتال میں علاج کی خبریں زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر ’ڈپریشن‘ کے علاج کیلئے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کامیڈین کے علاج و معالجے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے تاہم کپل شرما اور ان کے منیجر نے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخلے کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :