یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، عدن میں داعش کا ذمّے دار ہلاک،تین ارکان گرفتار

فورسز نے مذکورہ عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لیے،بیان

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی شہر عدن میںعلی الصبح سکیورٹی فورسز کی کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں عدن میں داعش تنظیم کا ذمّے دار صالح ناصر فضل الباخشی مارا گیا۔ الباخشی ایک عمارت میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مذکورہ عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لیے۔

الباخشی نے خود کو سیکورٹی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے دو اہل کار زخمی ہو گئے۔چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز داعش تنظیم کے 3 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ الباخشی کے مارے جانے کے بعد ان افراد نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔