شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے،ٹرمپ

ْ یہ بہت اہم ملاقات ہوگی، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی،گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ملاقات ہوگی، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی۔جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پوم پیاونے کہا کہ حال ہی میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ پیانگ یانگ میں ان کی اچھی ملاقات رہی۔

متعلقہ عنوان :